راولپنڈی۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان میں گھس کرکامیاب ترین کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے4 کمانڈروں سمیت 50سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے ہیں
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے خوارج کے خلاف رواں سال کی کامیاب ترین کاروائی افغانستان کے علاقے پکتیا میںزبردست ائر سٹرائیک کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 50سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے ہیں ۔
ہلاک ہونے والوں میں میں کمانڈر ابو حمزی کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں خوارج کے چار مراکز تباہ کیے گئے ہیں جن میں انکی خود کش تیار کرنے کی سب سے بڑی فیکٹری بھی تباہ ہوئی ہے۔ ساتھ ساتھ ان کا عمر میڈیا سیل بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جو ویڈیوز آرہی ہیں ان میں نہ صرف خوارج ایک دوسرے کو بھاگ جانے کا کہہ رہے ہیں بلکہ یہ گلہ بھی کر رہے ہیں کہ مقامی آبادی مدد کو نہیں آرہی۔ ان ویڈیوز اور آڈیوز سے واضح ہوتا ہے کہ حملے انتہائی درستگی کے ساتھ کیے گئے ہیں جس میں صرف خوارج ہی نشانہ بنے ہیں اور مقامی آبادی یا سولینز کو کوئی گزند نہیں پہنچی ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق اگر یہ کہا جائے کہ پاک فوج نے اپنے 16 جوانوں کی شہادتوں کا بدلہ لے لیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ لیکن ابھی بدلہ تمام نہیں ہوا۔