بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار الو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے فلم “پشپا 2” کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ کے واقعے میں ایک خاتون کی ہلاکت کے کیس میں طلب کر لیا ہے۔ پولیس نے انہیں 11 بجے دن چکّڑپلی پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں پیش آیا، جہاں فلم کی اسکریننگ کے دوران ہجوم قابو سے باہر ہو گیا۔ بھگدڑ میں ایک خاتون ہلاک اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد تھیٹر انتظامیہ، الو ارجن، اور ان کی ٹیم کے خلاف غیر ارادی قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔
الو ارجن کی قانونی ٹیم نے ان کے گھر پر ملاقات کر کے آئندہ کے قانونی لائحہ عمل پر غور کیا۔ 13 دسمبر کو انہیں گرفتار کیا گیا، لیکن تلنگانہ ہائی کورٹ نے انہیں چار ہفتے کی عبوری ضمانت دے دی تھی۔
پولیس نے اب ان کے خلاف دوبارہ کارروائی شروع کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا اور ہائی کورٹ سے ان کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
اداکار الو ارجن نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر سکون اور تحمل سے کام لیں۔ تاہم، سوشل میڈیا پر کچھ افراد نے ان پر اس سانحے کو فلم کی پروموشن کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا، جس پر الو ارجن نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔