اسلام آباد ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد میں تین اہم ہوٹلز کو سیل کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔ ان ہوٹلز کو پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) رسیدیں جاری نہ کرنے کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی۔
ایف بی آر کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عتیق اکبر نے کارروائی کرتے ہوئے سپر مارکیٹ اور جناح سپر مارکیٹ میں موجود ہوٹلز کو بند کردیا۔ حکام کے مطابق ان ہوٹلز پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنا قانونی خلاف ورزی ہے، اور ایسے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔