اسلام آباد۔ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے اور 2 افریقہ سب میرین انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئیں ‘کیبل ہاکس بے بی ایم ایکس (بیچ میں ہول) تک پہنچا دیا گیا ُ2 افریقہ 16 پیئر کیبل ہے جو پاکستان تک پہنچنے والی سب سے تیز رفتار گنجائش کی سب میرین کیبل ہے ُکیبل کی مجموعی گنجائش 180 ٹیرا بائٹ ہے ۔
ذرائع کے مطابق 2 افریقہ سب میرین انٹرنیٹ کیبل دنیا کی سب سے طویل انٹرنیٹ کیبل ہے ،2 افریقہ سب میرین کیبل آئندہ سال کے اختتام تک آپریشنل ہوگی ،2 افریقہ سب میرین کیبل کی کنیکٹیویٹی سے پاکستان میں میٹا کے صارفین کی میٹا کے مواد تک رسائی بہتر ہوگی
۔پاکستان 2 افریقہ پرل کا حصہ ہے جو خلیجی ملکوں سے بھارت تک پہنچے گا ۔2 افریقہ سب میرین انٹرنیٹ کیبل 45 ہزار کلو میٹر پر مشتمل ہے ۔منیف رانا ہیڈ آف سب میرین کیبل نے بتایا کہ 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز اس کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں‘ٹرانس ورلڈ نے اس سے قبل 2 انٹرنیٹ سب میرین کیبلز پاکستان تک پہنچائیں ۔انٹرنیٹ مواد بڑھنے سے انٹرنیٹ کیبلز کی طلب بڑھ رہی ہے۔
چائنا موبائل انٹرنیشنل، میٹا اور دیگر پر مشتمل کنسورشیم کا کیبل ہے ۔پاکستان میں 24 ٹیرا بٹس لے کر آئیگی ۔اس کیبل سے انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوگی ۔یہ کیبل ڈیجیٹل پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے ۔ عامر الدین چیف ٹیکنیکل آفیسر ٹرانس ورلڈنے بتایا کہ کیبل افریقہ سے عمان اور عمان سے پاکستان آرہی ہے۔