اسلام آباد۔مدارس رجسٹریشن کے معاملہ پرحکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس رجسٹریشن معاملے پر بڑا بریک تھرو ہو گیااورحکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔ ذرائع کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت ہی کرنے کی یقین دہائی کرا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پاس کیے گئے مسودے پر نوٹیفیکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق بریک تھرو مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوا۔ ذرائع کے مطابق دینی مدارس کی رجسٹریشن بارے قانون میں ترمیم کرنا ہوئی تو حکومت مولانا کو اعتماد میں لے گی۔