اسلام آباد۔عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنماءمفتاح اسماعیل نے حیران کن دعوی کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک یا ڈیڑھ سال کیلئے وزیراعظم بن سکتے ہیں
نجی ٹی وی پروگرام، میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مولانا فضل الرحمان کے قد کے سیاست دان بہت کم ہیں، حل ایک ہی ہے کہ انتخابات ہوں اور جمہور کی رائے لی جائے
عوام ،پاکستان پارٹی نے کہا کہ مذاکرات کا ہونا اچھی بات ہے، مذاکرات ہونے چاہئیں۔مذاکرات کی باتوں کے دوران کم از کم احتجاج اور مارا ماری نہیں ہو گی۔
مولانا، صاحب ایک ڈیڑھ سال کیلئے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔،شرح سود کم ہونے کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ اوپر گئی ہے، سٹاک مارکیٹ اس سے بھی اوپر جائے گی اور اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔