بالی ووڈ میں ہالی ووڈ کی طرز پر بولڈ سین اور بوس و کنار کا رواج بڑھتا جا رہا ہے، تاہم بعض اوقات ایسے سین تنازعات اور قانونی مشکلات کا سبب بھی بنتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ابھیشیک بچن کی اہلیہ ایشوریا رائے نے اپنی فلم دھوم 2 میں ہریتک روشن کے ساتھ کیے گئے آن اسکرین کس کے سین پر اٹھنے والے تنازعہ پر ردعمل دیا ہے۔
فلم دھوم 2 میں ایک مختصر دو سیکنڈ کا کس سین سامنے آیا تھا جس پر بھارت میں شدید ہلچل مچ گئی تھی۔ اس سین کی وجہ سے اداکارہ کو نہ صرف عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ بعض افراد نے اس کے خلاف قانونی نوٹس بھی بھیجے، جس کے باعث ایشوریا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایشوریا رائے نے اس معاملے پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ وہ اس شدید ردعمل پر حیران تھیں۔ ان کا کہنا تھا، “میں صرف ایک اداکارہ ہوں جو اپنا کام کر رہی تھی، لیکن مجھے تین گھنٹے کی فلم کے ایک دو سیکنڈ کے سین کے لیے جواب دینا پڑا۔” ان کے مطابق، انہوں نے اس سین کو محض اپنے کردار کے تناظر میں کیا تھا، اور وہ اس ردعمل کو غیر ضروری سمجھتی ہیں۔
یہ تنازعہ اس وقت ابھرا جب ناظرین نے اس سین کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ فلم میں دکھائے گئے بوس و کنار کے سین بھارتی ثقافت کے خلاف ہیں۔ تاہم، بعد میں ایشوریا نے شبد اور اے دل ہے مشکل جیسی فلموں میں بھی چند بولڈ سین کیے، لیکن دھوم 2 کا وہ سین سب سے زیادہ متنازعہ ثابت ہوا۔
اس کے علاوہ، ایشوریا رائے ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں ہیں۔ سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں ان کی شوہر ابھشیک بچن سے علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم ابھشیک نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے ایشوریا نے اب تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ان کی طرف سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔