سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھارت کے پاکستان آ کر کرکٹ نہ کھیلنے کے موقف پر اہم مشورہ دیا ہے۔
ایک نجی چینل کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ اگر آپ پرانے بھارتی کھلاڑیوں کے انٹرویوز دیکھیں تو وہ ہمیشہ اچھے ماحول کی بات کرتے ہیں اور کرکٹرز کی خواہش ہے کہ کرکٹ ہو، اور اس سے دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہوں۔
آفریدی نے مزید کہا کہ انہیں اس بات کا پتا نہیں کہ اس وقت کس نوعیت کی سیاست ہو رہی ہے، لیکن وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس کی وجہ سے کھیل متاثر ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا اصل مقصد کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ اور کھیل کا لطف اٹھانا ہے، نہ کہ سیاسی مسائل کو کھیل پر حاوی ہونے دینا۔
شاہد آفریدی نے پی سی بی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کسی آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان نہیں آتی تو پاکستان کو بھی انہیں کھیلنے کی اجازت نہ دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تو اس پر قائم رہیں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ کرکٹ سیاست سے آزاد کھیل ہے۔