آئندہ برس مئی سے واٹس ایپ، انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن، متعدد آئی فون ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گی۔
5 مئی 2024 سے واٹس ایپ ان آئی فونز پر دستیاب نہیں ہوگا جن میں iOS 15.1 یا اس سے پرانا ورژن انسٹال ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کے صارفین واٹس ایپ کو استعمال نہیں کر پائیں گے۔
فی الحال، واٹس ایپ اینڈرائیڈ 5.0 اور اس سے بعد کے ورژن رکھنے والی ڈیوائسز اور آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کے ورژن والے آئی فونز پر فعال ہے۔ تاہم، تکنیکی جدت کو برقرار رکھنے کے لیے واٹس ایپ اپنے پرانے آپریٹنگ سسٹمز سے ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔
اس تبدیلی سے اینڈرائیڈ صارفین متاثر نہیں ہوں گے اور وہ ایپ کو معمول کے مطابق استعمال کرتے رہیں گے۔