ملتان۔پاکستان نے پہلی مرتبہ بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، فائنل میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔
ملتان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے ہدف پورا کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، اور نثار علی نے 22 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے پہلی بار بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ قومی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں غیرمغلوب رہی۔