اسلام آباد ۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن کمیشن کا دورہ کیا، اورکمیشن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ لی،وزیر خزانہ نے کہا کہ مختلف معاشی شعبوں اور مارکیٹوں سے کارٹلائزیشن کے خاتمہ کے لئے سخت اقدامات لئے جائیں،چیف جسٹس سے درخواست کریں گے کہ سپریم کورٹ میں کمپٹیشن سے متعلق مقدمات پر خصوصی بینچ بنائیں ،جن مقدمات میں حکومت کے ریونیو موجود ہوں، ان پر سپریم کورٹ معاونت کرے
وزیر خزانہ اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ٹیکس سے متعلق مقدمات میں جسٹس یحییٰ نے مدد کی، کمپٹیشن مقدمات میں بھی معاونت کریں گے،مقدمات کی پیروی کے لئے کمپٹیشن کمیشن ملک کے بہترین وکلاءکی خدمات حاصل کرے ،حکومت کارٹلائزیشن کے خاتمہ کے لئے کمپٹیشن کمیشن کومکمل سپورٹ فراہم کرے گی ،مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کے لئے جدید تکنیک اور ڈیٹا کا استعمال کریں ،مارکیٹ ڈیٹا کا انالسز اور مانیٹرنگ کر کے کارٹلز کو پکڑا جائے۔
وزیر خانہ نے ہدایت کی کہ کہ کمپٹیشن کمیشن مارکیٹ میں گٹھ جوڑ کے خلاف جاری انکوائریوں کو جلد مکمل کرے اور کہا کہ کارٹل کے خلاف حاصل کئے گئے ثبوتوں کی جلد فرانزک کے لئے ڈی جی ایف آئی اے سے بات کروں گا،تمام ریگولیٹری اور لا انفورسمنٹ اداروں باہم ہم آہنگی سے بہتر نتائج دے سکتے ہیں ،مارکیٹوں میں شفافیت اور مقابلہ کا ماحول فراہم کرنے کے لئے حکومت کمیشن کو ہر قسم کا سپورٹ کرے گی
اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کمپٹیشن کمیشن کو مضبوط بنیادوں پر کھٹرا کرنے کے لئے آٹومیشن کی جائے،حکومتی ادارے کمپٹیشن کیشن کی مختلف شعبوں کی ریسرچ رپوٹوں سے استفادہ حاصل کریں ،پالیسی واضح ہے کہ جو کاروبار نجی شعبے کے کرنے کے ہیں، حکومت ان میں شامل نہیں ہو گی،کمپٹیشن کمیشن کی کارکردگی کافی بہتر ہے، لیکن کمیشن کو مزید فعال بنائیں۔