نئی دہلی: پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی وجہ سے بھارت کی نیوی کو شدید پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے 50 جنگی جہازوں اور 8 جدید آبدوزوں کے حوالے سے بھارتی نیول چیف کی فکر میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کا اعتراف بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔
انہوں نے پاک چین دوستی، ترکی اور بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر تنقید کی اور الزامات عائد کیے۔
بھارت کے یومِ بحریہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے پہلے تریپاٹھی نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ چین کی مدد سے غیر معمولی ترقی کر رہی ہے، جس سے بھارت کو خطرات لاحق ہیں اور ہم ان خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔
تریپاٹھی نے کہا کہ پاک بحریہ کی غیر معمولی ترقی اور چین کے تعاون سے کئی جنگی جہازوں کی تعمیر کی بات کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی بحری طاقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک سے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ہم اپنی حکمت عملی کو مضبوط کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت کے شمال میں چین، مشرق میں بنگلہ دیش اور مغرب میں پاکستان ہے، اور ان تمام ممالک کے ساتھ بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ پاک چین دوستی کے بعد ترکی کے ساتھ دفاعی تعاون بھی بھارت کو تشویش میں مبتلا کر رہا ہے۔
دوسری جانب، بنگلہ دیش سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری پر بھارتی دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، اور کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے بڑھتے تعلقات سے بھارت کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال دونوں طرف سے خطرات لاحق ہوں گے۔
پاک بحریہ آئندہ سال فروری میں دوبارہ امن مشقوں کی میزبانی کرے گی، اور بھارتی نیول چیف نے ہمیشہ اپنی ملک کی ملن ایکسرسائز کو بڑھا کر پیش کیا ہے۔