انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انجام دیا۔
جو روٹ نے چوتھی اننگز میں 1630 رنز اسکور کئے ہیں، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 1625 رنز بنائے تھے۔ جو روٹ نے یہ رنز 49 اننگز میں بنائے ہیں، جب کہ سچن ٹنڈولکر نے یہ رنز 60 اننگز میں اسکور کئے تھے۔
جو روٹ انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، جنہوں نے 150 ٹیسٹ میچز میں 12,777 رنز بنائے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 200 میچز میں 15,921 رنز بنائے۔ جو روٹ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔