لاہور۔وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم مکمل خلوص نیت سے مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ جب تک ہم سب مل کر نہیں بیٹھیں گے، مسائل حل نہیں ہو سکتے۔
رانا ثناء اللہ نے لاہور میں خواجہ محمد رفیق شہید کے 52ویں یوم شہادت پر منعقدہ قومی سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور آپ نے بھی بے شمار مقدمات بنائے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ جو غلطیاں ہوئی ہیں، انہیں تسلیم کیا جائے، کیونکہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے بھی اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف، پی ٹی آئی کے بانی اور آصف زرداری مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن ایوانوں سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا گیا، ہم وہاں موجود ہیں۔ ہم اپنے معاملات کو درست کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم نے سیاسی نقصان اٹھا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔