لاہور۔عالمی شہرت یافتہ اسکواش کھلاڑی جان شیر خان کا نام پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
جان شیر خان کے ساتھ ملائشیا کی خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ کو بھی ہال آف فیم میں جگہ دی گئی ہے۔ جان شیر خان اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے اسکواش ہال آف فیم میں شامل ہونے والے بالترتیب تیسرے اور چوتھے کھلاڑی ہیں۔
اس سے پہلے پاکستان کے جہانگیر خان اور نیوزی لینڈ کی سوسین ڈیوائے کو یہ اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔ ہال آف فیم میں شامل ہونے والے دونوں مرد کھلاڑی پاکستان سے ہیں۔
جان شیر خان نے اپنے کیریئر میں کئی ریکارڈز قائم کیے ہیں، جن میں 8 مرتبہ ورلڈ اوپن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن کے ٹائٹلز جیتنے کا ریکارڈ شامل ہے۔ انہوں نے پروفیشنل کیریئر میں سب سے زیادہ 118 فائنل کھیلے اور ریکارڈ 99 ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ جان شیر خان کو 97 ماہ تک ورلڈ نمبر ون رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔