نئی دہلی ۔جنوبی بھارت کی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ شوبھیتا شیوانا اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ شوبھیتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرتے ہوئے پھندا لگایا۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم، ان کی موت کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
شوبھیتا کی اچانک وفات پر ان کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے خاندان سے تعزیت کی ہے۔
واضح رہے کہ شوبھیتا نے کنڑ فلم انڈسٹری کی کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں ’ایرادوندلا مورُو‘، ’اے ٹی ایم: اٹیمپٹ ٹو مرڈر‘، ’جیک پاٹ‘ اور ’وندنا‘ شامل ہیں۔