اسلام آبا د۔تحریک انصاف کے احتجاج میں ہلاکتوں کے حوالے سے 27 نومبر کو غلط رپورٹنگ کرنے پر حکومت پاکستان نے برطانوی خبررساں ادارے (بی بی سی ) کیخلاف شکایت درج کرادی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کے اعلی حکام نے بی بی سی سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں کے حوالے سے غلط معلومات نشر کرنے پر بی بی سی کی مینجمنٹ کوشکایت درج کرائی۔
شکایت میں کہاگیا ہے کہ بی بی سی نے27 نومبرکوہلاکتوں کے حوالے سے غلط معلومات نشر کی،دنیا بھر میں احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانے میں میڈیا کاکلیدی کردارہے، میڈیارپورٹنگ میں صحافتی اقدار خیال رکھناانتہائی اہم ہے، 27نومبر کو بی بی سی نے پی ٹی آئی کی درجنوں ہلاکتوں کی خبر نشر کی،حساس موضوع پر بی بی سی نے تینوں رپورٹس میں غلط اورگمراہ کن اعدادو شمارنشرکیے، ذمہ دارانہ صحافت کسی بھی معاشرے میں شفافیت کے لیے ناگزیر ہے، غلط خبراورگمراہ کن اعدادو شمارنشر کرنے پر بی بی سی اپنی غلطی کی تصحیح کرے۔