کراچی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 1,03,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی حصص بازار میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کا آغاز 835 پوائنٹس کے بڑے اضافے سے ہوا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1,02,000 پوائنٹس کی حد عبور کرتے ہوئے 102,192 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں 1,699 پوائنٹس کی مزید بہتری ریکارڈ کی گئی، جس سے انڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچتے ہوئے 103,057 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کئی ہفتوں سے بازار میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث انڈیکس نے متعدد ریکارڈز توڑے ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی حصص بازار نے 1,00,000 پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کیا تھا۔