جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک ٹرین آپریٹر کی ‘ٹوائلٹ بریک’ کی وجہ سے 125 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں، جس سے سیکڑوں مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب سیئول کی لائن 2 پر پیش آیا، جب ٹرین آپریٹر نے ایک اسٹیشن پر بیت الخلا جانے کے لیے 4 منٹ کا وقت لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، ٹرین آپریٹر پلیٹ فارم سے نیچے دوڑ کر ٹوائلٹ تک پہنچا، جو دوسری منزل پر واقع تھا۔ واپس اپنے کیبن میں پہنچنے میں اسے 4 منٹ 16 سیکنڈ لگے۔
سیئول میٹرو کے مطابق، اس تاخیر کے باعث اس کے بعد آنے والی 125 ٹرینوں کو دوبارہ شیڈول کیا گیا، اور ان میں سے زیادہ تر ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے 20 منٹ یا اس سے زیادہ کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔