کراچی۔ایم کیو ایم پاکستان نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نویں جماعت کے نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز کو اقربا پروری اور بدانتظامی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات میں ہزاروں طلبہ کو غیر حاضر ظاہر کرنا بورڈ کی بدانتظامی کو بے نقاب کرتا ہے۔
بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بھی بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق، کامیابی کا تناسب کم ہونے سے محکمہ تعلیم سندھ کی کارکردگی پر سوالات اٹھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے معماروں کی زندگی بھی مشکل بنانے کے راستے پر گامزن ہے۔