بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بارکلے کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد جے شاہ نے آئی سی سی کی سربراہی کی باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
جے شاہ نے تین سال کے لیے پہلی ٹرم کا آغاز کر دیا ہے، اور آئی سی سی نے ان کی مدت ملازمت کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ جے شاہ کو اگلے تین سالوں کے لیے دوبارہ منتخب ہونے کا اختیار بھی حاصل ہے۔
سابق چیئرمین آئی سی سی، گریگ بارکلے کی میعاد 30 نومبر تک تھی۔ گریگ بارکلے نے اگست میں اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔
اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم آخرکار جے شاہ کا چیئرمین منتخب ہونا حتمی طور پر طے پا گیا۔