بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک بار راجھستان میں اپنی فلم ’’تم کو نہ بھول پائیں گے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکار سلمان خان نے انھیں سیکڑوں لوگوں کے ہجوم سے بچایا تھا۔
دیا مرزا کی پہلی فلم ’’رہنا ہے تیرے دل میں‘‘ حالیہ دنوں دوبارہ ریلیز ہوئی ہے اور اسے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اسی موقع پر، اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ اپنی فلم ’’تم کو نہ بھول پائیں گے‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ فلم دوبارہ تھیٹروں میں ریلیز کی جائے تو اسے بھی کافی کامیابی ملے گی۔
دیا مرزا نے سلمان خان کے ساتھ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران کی یادیں شیئر کیں اور بتایا کہ کس طرح سلمان خان نے ان کی حفاظت کی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ جب انھوں نے یہ فلم سائن کی تھی تو وہ سلمان خان کی بڑی مداح تھیں اور جب شوٹنگ شروع ہوئی تو وہ روزانہ ان سے مل کر سوچتی رہتی تھیں کہ ’’کیا یہ حقیقت ہے کہ میں اس شخص کے ساتھ کام کر رہی ہوں، جس کی فلمیں میں بچپن میں بار بار دیکھ چکی ہوں؟‘‘
دیا نے مزید کہا کہ اس دور میں سیٹ پر صنفی توازن آج کے مقابلے میں مختلف تھا۔ انھوں نے جے پور کے مضافات میں ایک گانے کی شوٹنگ کا واقعہ بھی بیان کیا، جہاں اضافی سیکیورٹی کی ضرورت پیش آئی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک دن جب وہ شوٹنگ کے بعد واپس جا رہے تھے، سیکڑوں لوگ ان کا پیچھا کر رہے تھے، چیخ رہے تھے اور سیٹیاں بجا رہے تھے۔
دیا نے کہا کہ ’’ہمیں ایک ہی گاڑی میں سیکیورٹی کے ساتھ بھیجا گیا تاکہ ہم محفوظ رہیں، کیونکہ وہاں بہت زیادہ ہجوم تھا۔ اور میں کبھی نہیں بھولوں گی کہ سلمان خان نے میری حفاظت کی خاطر پہلے مجھے گاڑی میں بٹھایا۔‘‘
یاد رہے کہ ’’تم کو نہ بھول پائیں گے‘‘ کا مشہور گانا ’’بندیا چمکے، چوڑی کھنکے‘‘ راجھستان میں شوٹ کیا گیا تھا۔ یہ فلم 2002 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں دیا مرزا اور سلمان خان کے ساتھ سشمینا سین نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔