بھارتی اداکار شرد کپور کے خلاف ایک 32 سالہ خاتون نے ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ شرد کپور نے اسے ایک پروجیکٹ پر بات کرنے کے بہانے اپنے گھر بلایا، جہاں انہوں نے نامناسب لباس پہنا تھا اور حملہ کرنے کی کوشش بھی کی۔
خاتون نے مزید الزام عائد کیا کہ اس واقعے کے بعد شرد کپور نے اسے فحش پیغامات بھیجے، جن میں ایک وائس نوٹ بھی شامل تھا۔ پولیس نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور انہیں الزامات کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ 26 نومبر 2024 کو پیش آیا تھا، جب شرد کپور نے خاتون کو ایک شوبز پروجیکٹ پر بات کرنے کے لیے اپنے دفتر بلایا۔ متاثرہ خاتون نے شرد کپور کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔