اسلام آباد ۔شہراقتدار میں مستقل طور پر آرائشی لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پہلے مرحلے میں شاہراہِ دستور پر ایل ای ڈی فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد بیوٹیفکیشن پلان کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ بیوٹیفکیشن پلان کے تحت ایسے پودوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس سے سال بھر شہر خوبصورت پھولوں سے سجا رہے گا، بیوٹفکیشن پلان کے تحت شہر کی خوبصورتی اور جدت میں توازن رکھا گیا ہے،شہر کو خوبصورت بنانے والے عوامل میں ہم آہنگی کو یقینی بنایا جارہا ہے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایسی لائٹس لگائی جائیں جو مو¿ثربہ لاگت ہونے کے ساتھ ساتھ کم توانائی پر روشن ہوں،لائٹس کی حفاظت کے لئے مو¿ثر اور مستقل انتظام کیا جائے،منصوبے کا پی سی ون جلد پیش کیا جائے،شہر میں نصب تمام سائن بورڈز اور رہنمائی بورڈز کی فوری مرمت کی جائے،شہر کی اہم عمارات کو خوبصورت بنانے کا پلان پیش کیا جائے، آرکیٹکیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے جو بیوٹیفکیشن پلان میں معاونت کرے گی۔شہر کے تمام ایونیوز کو مرحلہ وار خوبصورت بنایا جائے گا، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایف نائن پارک میں موجود سہولیات میں مزید اضافے کیلئے پلان پیش کیا جائے،فاطمہ جناح F-9 پارک کو تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں جامع پلان پیش کیا جائے۔