ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا لاکھوں افراد کے زیرِ استعمال دوا میٹفارمن پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفیلو میں واقع روزویل پارک کمپریہنسیو کینسر سینٹر کے ڈاکٹر سائی ینڈاموری کی رہنمائی میں کی جانے والی اس تحقیق میں میٹفارمن کو پھیپھڑوں کی رسولیوں کے خلاف امیونوتھراپی ادویات کے فوائد کو بڑھانے میں مددگار پایا گیا۔
تاہم، تحقیق کے نتائج میں ایک اہم مسئلہ سامنے آیا۔ ڈاکٹر سائی نے بتایا کہ میٹفارمن کے انسداد کینسر اثرات صرف مٹاپے کی حالت میں فعال ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق، زیادہ وزن رکھنے والے افراد جنہوں نے میٹفارمن لیا اور سرجری کرائی، ان میں کینسر کے دوبارہ ہونے کے امکانات کم تھے۔
واضح رہے کہ امریکا میں پھیپھڑوں کا کینسر، کینسر کی وجہ سے ہونے والی اموات کا سب سے بڑا سبب ہے۔ امیریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق ہر سال تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہوتی ہے، اور 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد اس بیماری سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یہ تحقیق جرنل آف دی نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ میں شائع ہوئی ہے، اور اس کے نتائج کینسر کی تشخیص اور علاج میں نئی روشنی ڈالنے کا امکان رکھتے ہیں۔