ایشوریا رائے کے نام سے “بچن” غائب ہونے کے بعد بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کی علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایشوریا رائے نے حال ہی میں دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں اسٹیج پر ان کے نام کے ساتھ “بچن” نہیں لکھا گیا بلکہ صرف “ایشوریا رائے” نظر آیا۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
اس کے علاوہ، کچھ عرصہ قبل ایشوریا رائے نے ایک ایوارڈ تقریب میں بھی شرکت کی تھی جہاں ان کے نام کے ساتھ “بچن” نہیں پکارا گیا تھا، اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی ان کے نام کے ساتھ “بچن” غائب ہو چکا ہے۔ یہ تمام عوامل اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ دونوں کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا، لیکن ابھی تک ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے علیحدگی کی خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ایشوریا رائے کی تازہ ویڈیوز اور تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ فریش اور پُر اعتماد دکھائی دے رہی ہیں اور ان کی آنکھوں کے نیچے کے حلقے بھی غائب ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل گردش کر رہی ہیں، مگر دونوں نے کبھی بھی ان افواہوں کی کھل کر تردید نہیں کی۔