اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک اضافہ ممکن ہے۔ اسی طرح، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 نومبر کو کیا جائے گا۔
وزارتِ پٹرولیم، وزارتِ خزانہ کو ضروری سفارشات بھیجے گی، جس کے بعد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیرِاعظم شہباز شریف کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو یکم دسمبر تک مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
فی الحال، پٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 255 روپے 14 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے، اور مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر پر دستیاب ہے۔