اسلام آباد۔خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کا معاملہ،وفاقی کابینہ کی اکثریت نے گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کردی ،حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا،وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ کو گورنر اج لگانے کی اپنی رائے دے دی اور بتایا کہ خیبر پختونخوا نے خود 2 بار وفاق پر چڑھائی کرکے گورنر راج کا جواز پیدا کردیا،سرکاری ملازمین اور مشینری بھی استعمال کی گئی،ذرائع کے مطابق حکومت نے گورنر راج سے پہلے پیپلز پارٹی ،قومی وطن پارٹی اور اے این پی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ،اب سیاسی اتحادیوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔