اسلام آباد۔رینجرز اہلکاروں پرشرپسندوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ شرپسندوں نے نام نہاد احتجاج کی آڑ میں رینجرزاہلکاروں کو کچل ڈالا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ 26 نومبرکی رات 2 بجکر 44 منٹ پررونما ہوا، رینجرز کے 3 اہلکارشہید اور 3 شدید زخمی ہوئے ہیں۔یہ واقعہ بھی شرپسندوں کی منظم اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیا گیا، جسکوسی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پرواقع کوحقائق کے برعکس توڑ مروڑکرجھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی پرتشدد مظاہرین کی متعدد ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے شر پسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، واقع میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔