لاہور: حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید تین دن کی توسیع کردی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پنجاب میں 26 نومبر (منگل) سے لے کر 28 نومبر (جمعرات) تک دفعہ 144 نافذ رہے گی، جس کے دوران ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
یہ فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے، اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر اس میں مزید تین دن کی توسیع کی گئی ہے۔