اسلام آباد۔آئینی بینچ نے فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر کردہ درخواست مسترد کر دی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر درخواست کی سماعت کی، جس پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رہے۔
مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف کیس میں درخواست گزار عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
اس کے بعد سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔