متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہلی بار عالمی حسن کے معتبر ترین مقابلے ’’مس یونیورس‘‘ میں اپنی نمائندگی کرنے جا رہا ہے۔ مس یونیورس آرگنائزیشن (ایم یو او) نے یو اے ای کی شرکت کا باضابطہ اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق، یو اے ای اور سپرس کی نیشنل ڈائریکٹر کی حیثیت سے انڈونیشیا کی معروف کاروباری شخصیت پاپی کیپیلا کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کیپیلا، جو اس سے قبل مس یونیورس انڈونیشیا اور ملیشیا کی نیشنل ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں، اب یو اے ای کے لیے اس اہم منصب پر فائز ہوں گی۔
یو اے ای کی نمائندگی کرنے والی فیشن ماڈل اور تین بچوں کی ماں، ایمیلیا دوبریوا ہوں گی، جو 73 ویں مس یونیورس مقابلے میں شرکت کریں گی۔ یہ عالمی مقابلہ 16 نومبر کو میکسیکو میں منعقد ہوگا، جہاں ایمیلیا دوبریوا اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔
مقابلے کے دوران، ایمیلیا دوبریوا قومی لباس کے راؤنڈ میں عبایا پہنیں گی جبکہ دیگر راؤنڈز میں مختلف لباسوں میں جلوہ گر ہوں گی۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دوبریوا نے اکتوبر میں مس یونیورس یو اے ای کا تاج اپنے نام کیا تھا اور چار دیگر امیدواروں کو شکست دے کر اس ٹائٹل تک پہنچیں۔
مس یونیورس یو اے ای کی تنظیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایمیلیا دوبریوا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی، ذہانت اور دوسروں کو متاثر کرنے کی صلاحیت کی بھرپور تعریف کی ہے۔
’’مس یونیورس‘‘ ایک عالمی مقابلہ ہے جس میں دنیا بھر سے حسیناؤں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور ان میں سے کسی ایک کو ’’مس یونیورس‘‘ کا تاج اور ٹائٹل دیا جاتا ہے۔ یہ مقابلہ حسن، ذہانت، اور صلاحیتوں کے مجموعے کا مظہر ہوتا ہے اور ہر سال عالمی سطح پر لاکھوں افراد اس کی نظریں جمائے رکھتے ہیں۔