کراچی: پی آئی اے کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 832 کے ذریعے کراچی پہنچنے والے 100 سے زائد مسافروں کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب مسافر کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد اپنے سامان کے لیے سرگرداں نظر آئے۔ مسافروں کے مطابق، انہیں بتایا گیا کہ ان کا سامان سعودی عرب کے جدہ ایئرپورٹ پر رہ گیا ہے۔ جن مسافروں کا سامان جدہ میں رہ گیا، ان میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی تھی۔
مسافروں نے بتایا کہ پرواز نے اپنے مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے سعودی عرب سے پاکستان کے لیے اڑان بھری تھی، جس کی وجہ سے سامان کا انتظام متاثر ہوا۔ اس پر مسافروں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر برائے ہوابازی سے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرواز میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے تقریباً 81 لگیج پیس جدہ ایئرپورٹ پر رہ گئے، جبکہ 40 کے قریب مسافروں کا سامان بھی وہاں چھوڑنا پڑا۔ ترجمان کے مطابق، رہ جانے والا سامان کسی دوسری پرواز کے ذریعے کراچی پہنچا دیا جائے گا۔