اسلام آباد: نیپرا نے ستمبر 2024 کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے، تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے ستمبر کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے نوٹیفکیشن کے مطابق، سی پی پی اے جی (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے ایف سی اے میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 30 اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔ اس کے بعد نیپرا نے درخواست پر عمل کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔
اس سے پہلے اگست میں بھی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت 86 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی، اور ستمبر کے ایف سی اے میں اگست کے مقابلے میں 42 پیسے فی یونٹ مزید کمی کی جائے گی۔
نیپرا کے مطابق، یہ کمی پاکستان کی مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز) کے تمام صارفین پر لاگو ہوگی، سوائے لائف لائن صارفین، پری پیڈ صارفین، اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے۔ اس کے علاوہ کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔