نامیت ملہوترا کی محنت سے تیار کی جانے والی فلم رامائن کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ فلم نیتیش تیواری کی ہدایتکاری میں بن رہی ہے اور بھارتی سینما کی سب سے بڑی پروڈکشنز میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے۔ رامائن میں رنبیر کپور، سائی پلووی اور یش مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کا مقصد عالمی ناظرین کو نہ صرف بھارتی تاریخ اور ثقافت سے متعارف کروانا ہے، بلکہ ایک ایسے بصری تجربے کی تخلیق کرنا ہے جسے دیکھ کر دنیا بھر کے شائقین حیرت زدہ ہو جائیں۔
نامیت ملہوترا، جو ہالی وڈ کی مشہور فلموں ڈون اور انسیپشن میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، نے سوشل میڈیا پر اس عظیم پراجیکٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا، “آج سے دس سال قبل ہم نے ایک عظیم مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے یہ خواب دیکھا تھا کہ رامائن کو ایک ایسا ایڈاپٹیشن دیا جائے جس میں ہماری تاریخ، ثقافت اور روایات کا مکمل احترام کیا جائے۔”
فلم رامائن کے پہلے پارٹ کو دیوالی 2026 میں اور دوسرے پارٹ کو دیوالی 2027 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا انتظار شائقین کو بے صبری سے ہے۔ یہ پراجیکٹ نہ صرف بھارتی سینما کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کا اثر نمایاں ہوگا۔