معروف اداکارہ نشرت بروچا کی مشہور ہارر فلم ’چھوری‘ کے دوسرے حصے کا دل دہلا دینے والا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔
فلم ’چھوری 2‘ میں نشرت کے ساتھ سوہا علی خان بھی سپر نیچرل تھرلر میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم خبروں میں چھا گئی ہے اور مداحوں میں بےچینی بڑھا دی ہے۔
ٹریلر خوفناک مناظر، دہشت ناک چڑیلوں اور بھوتوں کی جھلک دکھاتا ہے، جو فلم کی سنسنی خیز کہانی کا اندازہ کراتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے حصے میں سوہا علی خان شامل نہیں تھیں، مگر ’چھوری 2‘ میں ان کی شاندار انٹری نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق، سوہا کی واپسی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
’چھوری 2‘ میں سوہا علی خان کو ایک خوفناک اور پراسرار کردار میں متعارف کرایا گیا ہے، جو راجہ کی ایک طاقتور داسی کے طور پر سامنے آتی ہیں، اور ان کا خوف ہر طرف محسوس کیا جا سکتا ہے۔
کہانی میں نشرت بروچا کا کردار ساکشی اپنی بیٹی ایشانی کو اسی پراسرار داسی کے چنگل سے بچانے کی کوشش کرتی نظر آتی ہیں، جو فلم کو ایک اور سنسنی خیز موڑ فراہم کرتا ہے۔
فلم کو وشال فوریا نے ڈائریکٹ کیا ہے، جبکہ کاسٹ میں نشرت بروچا، سوہا علی خان، گشمیر مہاجانی، سوربھ گوئل، پلوی اجے، کلدیپ سرین اور ہردیکا شرما شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ’چھوری 2‘ 11 اپریل 2025 کو پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔