افرو ایشیا کپ میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے۔
رپورٹس کے مطابق، افریقہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تقریباً دو دہائیوں بعد افرو ایشیا کپ کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد 2005 اور 2007 میں کیا گیا تھا، اور اس کے بعد سے یہ ٹورنامنٹ ملتوی ہو گیا تھا۔ پہلا ایڈیشن 2005 میں جنوبی افریقہ میں اور دوسرا ایڈیشن 2007 میں بھارت میں کھیلا گیا تھا۔ تیسرا ایڈیشن 2009 میں کینیا میں شیڈول تھا، لیکن وہ ٹورنامنٹ منعقد نہ ہو سکا تھا۔
اب جبکہ افرو ایشیا کپ کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، ایشیائی الیون اور افریقی الیون کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔ اس صورت میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم کے طور پر کھیلنے کا موقع ملے گا، جو کہ ایک نیا اور دلچسپ تجربہ ہوگا۔
ماضی میں اس ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کے کئی لیجنڈ کرکٹرز ایک ساتھ کھیل چکے ہیں، جن میں انضمام الحق، ایم ایس دھونی، محمد یوسف، شعیب اختر اور سچن ٹنڈولکر جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں نے ایشیا الیون کی نمائندگی کی اور ٹورنامنٹ کو یادگار بنایا۔