کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر 92 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بازارِ حصص میں 41 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 91,979 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 176 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 92,114 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس نے 91 ہزار اور 92 ہزار کی دونوں نفسیاتی سطحیں عبور کرلی تھیں۔ اس تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ کی مثبت سمت کو ظاہر کرتا ہے، اور یہ اُمید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں اسی قسم کی ترقی دیکھنے کو ملے گی۔