پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیز اُتار چڑھاؤ، انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے 94 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کر لیا۔
بازارِ حصص میں جمعرات کے روز بھی گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کی لہر برقرار رہی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 547 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 93,903 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاروں کا مارکیٹ میں اعتماد ظاہر ہونے کے ساتھ ساتھ تیزی کا رجحان مزید بڑھا، اور ایک موقع پر انڈیکس میں 816 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 94,217 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوپہر 12 بجے تک پی ایس ایکس میں کاروبار کا جاری رجحان مضبوط رہا، اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 799 پوائنٹس کی مزید تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد انڈیکس 94,154 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ اس کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی کا مظاہرہ ہوا تھا، اور 100 انڈیکس نے 94 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح عبور کی تھی۔ مارکیٹ میں جاری تیزی کے رجحان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔