خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے حکومت کے ارکان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی ڈیل کے تحت رہائی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ حکومت بتائے کہ یہ ڈیل کس سے ہو رہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے ڈیل کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گیا، مگر عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں موجود ہیں، اور پی ٹی آئی کے رہنما باعزت بری ہوکر اپنے عوام کے درمیان رہیں گے۔
بیرسٹر سیف نے اس بات پر زور دیا کہ “ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام کو چھوڑ کر باہر عالیشان محلات میں رہائش اختیار کرتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس نہ تو باہر عالی شان محلات ہیں اور نہ ہی انہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “جعلی حکومت بتائے کہ ڈیل کس سے ہو رہی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے اپنی جعلی حکومت کی حقیقت کو مزید عیاں کر رہے ہیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف ہر حربہ آزمایا مگر ہر بار ناکام رہی۔