آسٹریلین فٹ بال لیگ (اے ایف ایل) ایشیاکپ کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کے ٹرائلز شروع ہو گئے ہیں۔
یہ ایونٹ 6 سے 8 دسمبر کو ویتنام میں منعقد ہوگا، جہاں ویمنز اور مینز ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس مقابلے میں پاکستان اور بھارت سمیت 16 ممالک کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
پاکستان اے ایف ایل ٹیم کے لیے ملک بھر سے 60 خواتین کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شرکت کی، جن میں سے 24 کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان ویمن اے ایف ایل ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ٹرائلز کا انعقاد پاکستان اے ایف ایل کے سیکرٹری جنرل چوہدری ذوالفقار، ڈائریکٹر ویمن عرفان خان، چیف سلیکٹر عابد حسین اور دیگر آفیشلز کی نگرانی میں کیا گیا۔