لندن میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کو ڈی ریل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی کال دینے والوں کا مقصد صرف جھوٹا پروپیگنڈا کرنا ہے، اور وہ انشاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ احتجاج کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہا جائے گا کیونکہ ان کا مقصد ملک میں بےچینی پیدا کرنا ہے۔
نواز شریف اور ان کی بیٹی، مریم نواز، جو کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، ہفتے کے روز لندن سے ایون فیلڈ سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے۔ دونوں گزشتہ کچھ دنوں سے لندن میں مقیم تھے اور اس دوران سوئٹزرلینڈ بھی گئے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے رہنماؤں کی رہائی کے لیے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کی کال دی ہے۔