کراچی: کپاس کی مجموعی قومی پیداوار میں غیر متوقع طور پر ریکارڈ اضافے کے امکانات سامنے آئے ہیں۔
15 سے 31 اکتوبر کے دو ہفتوں کے دوران، کپاس کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت حیران کن طور پر 50 فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ “کاٹن ایئر 2024-25” کے دوران کپاس کی مجموعی پیداوار جو پہلے 50 سے 55 لاکھ گانٹھ تصور کی جا رہی تھی، اب 60 لاکھ گانٹھ تک بڑھنے کی امید ہے۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 31 اکتوبر تک 37 فیصد کی کمی کے ساتھ مجموعی طور پر 42 لاکھ 91 ہزار روئی کی گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے۔