بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مصروف ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کیرالہ سے نئی دہلی جانے والی ٹرین “کیرالہ ایکسپریس” نے پٹڑیوں کی صفائی میں مصروف چار مزدوروں کو کچل دیا۔ یہ واقعہ ضلع پالکڑ میں علی الصبح اُس وقت پیش آیا جب صفائی کرنے والا عملہ اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہا تھا۔
چاروں مزدوروں کا تعلق ریاست تمل نادو سے تھا اور وہ محنت مزدوری کے لیے کیرالہ آئے ہوئے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں تین مزدوروں کی شدید طور پر کٹی ہوئی لاشیں جائے وقوعہ سے ملی ہیں، جبکہ چوتھے مزدور کی تلاش جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، حادثے کے وقت چوتھے مزدور نے قریبی دریا میں چھلانگ لگا دی تھی۔ اس کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد بھی حاصل کی گئی، لیکن ابھی تک کوئی لاش نہیں ملی۔
ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔