بالی ووڈ کی متوقع فلمیں “سنگھم اگین” اور “بھول بھلیاں 3” سعودی عرب میں ریلیز پر پابندی کا شکار ہوگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، کارتک آریان کی “بھول بھلیاں 3” اور اجے دیوگن کی “سنگھم اگین” کو حساس مواد پر مبنی قرار دیتے ہوئے ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی۔
تحقیقات کے مطابق، “سنگھم اگین” کو ہندو مسلم مذہبی تنازعے کی وجہ سے روکا گیا، جبکہ “بھول بھلیاں 3” میں ہم جنس پرستی کے مواد کی بنا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ دونوں بڑی فلمیں دیوالی کے موقع پر 1 نومبر کو بھارت سمیت کئی ممالک میں ریلیز کی جائیں گی۔ “بھول بھلیاں 3” میں کارتک آریان کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ، ودیا بالن، اور ترپتی ڈمری شامل ہیں، جبکہ “سنگھم اگین” میں اجے دیوگن کے ساتھ اکشے کمار، کرینہ کپور خان، دیپیکا پڈوکون، سلمان خان، ٹائیگر شروف، جیکی شروف، ارجن کپور، اور رنویر سنگھ کام کر رہے ہیں۔