اسلام آباد ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار میاں رؤف عطاءکو سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباددی،وفاقی وزیر اطلاعات نے عاصمہ جہانگیر گروپ کے سربراہ احسن بھون کو بھی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی
عطا تارڑ نے کہا کہ وکلاءبرادری نے ایک بہترین شخصیت کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا ہے، وکلاءجمہوریت، انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں، قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوری روایات کے فروغ میں وکلاءکا روشن کردار ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وکلاءبار اور بینچ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں، امید ہے نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداران آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے،
فاتح پینل وکلاءبرادری کے مسائل کے حل اور اہم عدالتی معاملات میں موثر کردار ادا کرے گا۔