اسلام آباد: عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں تقریباً 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہو چکی ہیں۔ موجودہ ٹیکس ریٹس اور شرح تبادلہ کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 روپے اور 2 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔
عالمی منڈی میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر سے کم ہو کر 76 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی بیرل قیمت 86.5 ڈالر سے گھٹ کر 84 ڈالر تک آ گئی ہے۔
اس دوران، پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر امپورٹ پریمیم 8.7 ڈالر اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا ہے۔
فی الحال، پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 247 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔ اگر یہ قیمتیں کم ہوتی ہیں تو عوام کے لیے یہ ایک خوش آئند اقدام ہوگا۔