اسلام آباد ۔ امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے لکھے گئے خط کا معاملہ سامنے آ گیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کچھ دنوں سے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ میں 60 کانگریس اراکین نے عمران خان کے حق میں اپنی حکومت کو خط لکھا ہے، جس میں ان کی رہائی اور پاکستانی فوج پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جب خط لکھنے والے امریکی کانگریس کے اراکین کا جائزہ لیا گیا تو چند حیران کن تفصیلات سامنے آئیں۔ ان 62 کانگریس اراکین میں 9 کٹر یہودی نسل پرست اور 29 اسرائیل کے کھلم کھلا حمایتی پائے گئے ہیں۔
مزید یہ کہ 13 اراکین مختلف مواقع پر بھارت کی جانب اپنی ہمدردی کا اظہار کر چکے ہیں، اور 21 کٹر پاکستان مخالف ہیں، جبکہ 2 اراکین اپنی تقریروں میں کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دے چکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان 60 میں سے 50 اراکین ہم جنس پرستی، یعنی LGBTQ کے حمایتی ہیں۔یہ صورتحال اس لحاظ سے تشویش ناک ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں اپنے کسی مفاد کے لیے کھل کر مداخلت کر رہی ہیں۔