امریکا: مشہور گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے آپ سے شادی کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
برٹنی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کے لباس میں اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں، اور کیپشن میں لکھا، “یہ اب تک کی سب سے شاندار چیز ہے۔” انسٹاگرام کی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سفید شادی کا گاؤن پہن رکھا ہے اور چہرے پر دلکش نقاب ہے۔
ایک اور ویڈیو میں برٹنی سفید گاؤن اور کالے جوتوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آئیں، جس کے کیپشن میں انہوں نے ترک اور کیکاؤس جزیرے کی جانب اپنی روانگی کا اعلان کیا۔
برٹنی اسپیئرز کی پہلی شادی 2004 میں اپنے بچپن کے دوست جیسن ایلن الیگزینڈر سے ہوئی تھی، لیکن اسی سال دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔ بعد میں انہوں نے 2004 کے آخر میں گلوکار کیون فیڈرلائن سے شادی کی، جن سے 2007 میں ان کی طلاق ہوگئی۔
برٹنی کے دوسرے شوہر سے دو بچے بھی ہیں، اور ان کی حوالگی سمیت دیگر قانونی مسائل کی وجہ سے وہ 2008 میں ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئیں، جس کے نتیجے میں ان کے والد کو عدالت نے ان کا قانونی سرپرست مقرر کر دیا۔
گلوکارہ نے 13 سال کی طویل قانونی جنگ کے بعد 12 نومبر 2021 کو اپنے والد کی سرپرستی ختم کرانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے 2021 میں 12 سال چھوٹے صام اصغری سے منگنی کی اور بعد ازاں 2022 میں شادی کی، لیکن یہ شادی بھی 14 ماہ کے اندر ختم ہوگئی۔