ممبئی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان 2017 میں بالی ووڈ فلم ‘رئیس’ کا حصہ کیسے بنی، اس راز سے پردہ اٹھانے کے لیے فلم کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے گفتگو کی ہے۔
بھارتی فلم ‘رئیس’ میں ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کی، مگر یہ ان کی بالی ووڈ میں پہلی اور آخری فلم ثابت ہوئی۔ انہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے وہ فلم کی تشہیر بھی نہیں کر سکیں۔
ان دھمکیوں کے باوجود، ماہرہ خان کی اداکاری کو مداحوں نے سراہا، اور انہیں فلم میں آسیہ کا کردار نبھانے کے لیے خاص تعریف ملی۔
فلم ‘رئیس’ کی کاسٹنگ کے حوالے سے کئی کہانیاں گردش میں تھیں کہ اس کردار کے لیے کس کو منتخب کیا جائے گا۔ راہول ڈھولکیا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ماہرہ خان کو کیسے منتخب کیا۔
ایک بھارتی میڈیا ہاؤس کے ساتھ انٹرویو میں راہول نے بتایا کہ وہ ایسی اداکارہ کی تلاش میں تھے جو 30 سال سے زائد عمر کی ہو اور اچھی اردو بول سکے۔ انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، اور کترینہ کیف جیسی اداکاراؤں نے معصوم نظر آنے کے باوجود اس کردار کے لیے دلچسپی نہیں دکھائی۔
راہول نے بتایا کہ ان کی والدہ اور گوری خان کی والدہ نے ماہرہ خان کو دیکھا اور ان کی سفارش کی۔ راہول نے اپنی والدہ کے کہنے پر ماہرہ کا آڈیشن لیا، اور آڈیشن کے دوران ہی انہیں یقین ہو گیا کہ ‘رئیس’ کی آسیہ ماہرہ خان ہی ہیں۔